بی-پازیٹیو




حضرات ایک ضروری اعلان سنئیے یونیورسٹی سے ملحقہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے آواز گونجی " محمد اختر کی زوجہ آج صبح رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں،انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا"
یہ اعلان سنتے ہیں ابراھیم کے دماغ میں سیٹیاں بجنے لگی اس وقت وہ کیفے پر گزشتے ہفتے اسکی "بلڈ ڈونیٹنگ سوسائٹی" کا صدر مقرر ہونے کی خوشی میں اپنے ساتھیوں کو ٹریٹ دینے میں مصروف تھا، چاروں طرف خوب ہلہ گلہ تھا, قہقہوں اور چہچہانے کی آوازیں تھیں ہر کوئی ایک دوسرے پر فقرہ کسنے میں سبقت لیجانے کی اپنی سی کوشش میں مشغول تھا لیکن ابراھیم اس وقت ان سب چیزوں سے قطعی نا آشنا تھا اس کے دماغ میں وہی اعلان بار بار گونج رہا تھا وہ دل کو یقین دلاتے ہوئے کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتاوہاں سے  اٹھا اور چپکے سے یونیورسٹی کے صدر دروازے  کی طرف چل پڑا۔
اختر یونیورسٹی کیساتھ والے محلے کا رہائشی تھا اور چھوٹی سے ریڑھی پر نان چنے کا ناشتہ لگایا کرتا تھا،یونیورسٹی کے اکثر طالبعلوں کی طرح ابراھیم بھی وہاں سے اکثر ناشتہ کرتا تھا کل جب وہ ناشتہ کرنے گیا تو اختر نے اس سے التجا کی تھی کہ اسکی بیوی ہسپتال میں داخل ہے,اسکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ اسکو بی پوزیٹیو خون کی اشد ضرورت ہے برائے کرم آپ انتظام کروا دیں۔ ابراھیم نے بڑی ڈھینگ سے کہا تھا ہاں ابھی کروا دیتا ہوں یہ تو کوئی بڑا کام ہی نہیں آپ بلکل بے فکر ہوجائیں کام ہوجائے گا۔ لیکن جیسے ہی وہ وہاں سے اٹھ کر یونیورسٹی کو بڑھا تو ساتھی سے کہنے لگا "یار کل سے یہاں ناشتہ نہیں کرنے یہ لوگ بھی دو دن پیار سے بات کیا کر لو تیسرے دن انکو کام یاد آ جاتا ہے یہ چھوٹے لوگ بھی ناں


رات کو ڈاکٹروں نے اس کی بیوی کو ہسپتال سے گھر بھجوا دیا تھا۔ کیونکہ نہ تو وہ بروقت خون کا انتظام کر سکا اور نہ ہی ہسپتال  انتظامیہ نے کسی قسم کی مدد کی کوشش کی ۔

شدید ذہنی دباؤ  کے عالم میں یونیورسٹی سے نکل کر نامعلوم مقام کی طرف چل دیا۔مین روڈ پر پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک کافی دیر سے ہارن بجاتا آ رہا تھا، لیکن ابراہیم  کہیں اور ہی گم تھا-ڈرائیور نے اسکو بچانے کی اپنے تہی خوب کوشش کی لیکن قسمت کا لکھا کون ٹال سکتا ہے۔ٹرک کی ٹکر سے وہ پرے جا گرا تھا، معمولی زخموں کے علاوہ دماغ پر خاصی چوٹ آئی۔اور  اس  دن کے بعد  ابراہیم کے لبوں پر ایک ہی بات تھی۔ "بی پازیٹو،ناشتہ- بی پازیٹیو-ناشتہ ، بی پازیٹیو –ناشتہ"۔  
http://i.huffpost.com/gen/984730/images/r-REAL-LIFE-VAMPIRE-large570.jpg



تبصرہ کرنے کے لیئے شکریہ۔